بنگلورو،9؍نومبر(ایس او نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر اس مرتبہ جی کے وی کے بنگلور زرعی یونیورسٹی میں زرعی میلہ 11تا13 نومبر بذریعہ آن لائن منعقد کیا جارہا ہے، جس کے لئے محدود کسانوں کو دعوت دی گئی ہے - یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اس مرتبہ زرعی میلہ میں یونیورسٹی کی جانب سے تین نئی فصلوں اور 17 ٹکنالوجی کو جاری کیا جارہا ہے،اس کے علاوہ آن لائن پرہی کسانوں کے مسائل ماہرین حل کریں گے -ذرائع نے بتایا کہ زرعی میلہ میں زرعی یونیورسٹی کے صرف 25 اسٹالس رہیں گے اور علاحدہ دنوں میں مختلف اضلاع کے کسانوں کو مدعو کیا جائے گا- میلہ میں 18تا60 سال کی عمر کے کسانوں کو داخلہ کی اجازت ہوگی اورزرعی میلہ کا راست نشریہ یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اورانسٹاگرام پر کیا جائے گا-
مزید بتایا گیا کہ اس مرتبہ نجی زرعی سازوسامان کے اسٹالس اورفروخت کا موقع نہیں ہوگا اورحسب معمول کسانوں کو ”نیگلایوگی“ اعزاز سے نوازا جائے گا-